لاہور (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ آئی او سی نے ‘فٹ فار دی فیوچر’ اولمپک گرانٹ پروگرام کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق ایتھلیٹس کو گرانٹ کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ اس پروگرام کے تحت ہر اولمپک ایونٹ میں 14 کروڑ ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کا آغاز رواں سال منعقد ہونے والے ونٹر گیمز سے کیا جائے گا۔
آئی او سی کا اولمپک ایتھلیٹس کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان