لاہور (لارڈ میڈیا): مون سون کا سسٹم پاکستان پہنچ چکا ہے اور اس کے زیر اثر پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔ لاہور، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مون سون بارشوں کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر محکموں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔


