ہومUncategorizedامریکا کا ایران پر نیٹو اور یورپ کی عدم تعاون پر مایوسی...

امریکا کا ایران پر نیٹو اور یورپ کی عدم تعاون پر مایوسی کا اظہار

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اور یورپی ممالک پر ایران کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ نیٹو چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی نے ایران کے معاملے میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔

صدر ٹرمپ نے سینیٹ روانگی سے قبل صحافیوں سے کہا کہ معاملات بہتر ہو رہے ہیں اور امریکا ایران سے جنگ جیت رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس نہ لینے کا وعدہ کیا ہے، بصورت دیگر مذاکرات ختم سمجھے جائیں۔

امریکی صدر نے ایران کو منجمد اثاثوں سے فنڈز ریلیز کرنے کی تردید کی اور کہا کہ ایران امریکی کسانوں سے خوراک خریدے گا، جس کی ادائیگی منجمد اثاثوں سے ہوگی۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے کسی بھی نئے بحری راستے کا اعلان ایران کے بغیر ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ گزرگاہوں کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں