ہوماہم ترینملک بھر میں نویں محرم کے جلوس، سیکیورٹی سخت

ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس، سیکیورٹی سخت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس آج شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نکالے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت تمام شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر جلوسوں کی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پہنچے گا۔ ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا اور جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس اثنا عشریٰ سے برآمد ہوگا اور جلوس کے راستوں کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوگا اور شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں