ہومUncategorizedعمران خان اور بشریٰ بی بی کیس میں سماعت مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیس میں سماعت مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی اپیلیں 29 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق اپیلوں پر باقاعدہ سماعت چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کرے گا۔

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنی اپیلوں کے ساتھ توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے وکلا کو ہدایت دی تھی کہ 7 روز کے اندر وکالت نامے پر دستخط کروا کر جمع کرائیں۔

اب 29 جون کی سماعت میں اپیلوں کے ساتھ ساتھ توہین عدالت کی درخواستوں سے متعلق پیش رفت بھی متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں