کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پروڈیوسرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈراموں میں اقلیتوں کی نمائندگی کریں کیونکہ وہ بھی ملک کا حصہ ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا کہ ہمارے ٹیلی ویژن اسکرینز پر دوسرے مذاہب کے لوگ کب نظر آتے ہیں؟ انہوں نے ڈرامہ ‘مہرپوش’ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں ایک کردار کو ہندو دکھایا گیا تھا جس پر ناظرین کی طرف سے منفرد ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تبصرے کیے کہ یہ کیا اسٹار پلس چل رہا ہے؟ کیا ہمارے ملک میں ہندو نہیں رہتے؟ ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے معاشرے کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جب ڈراموں میں مختلف مذاہب کے افراد کو دکھایا جاتا ہے۔


