ہومUncategorizedامریکی صدر کی صحت پر میری ٹرمپ کے دعوے بے بنیاد قرار

امریکی صدر کی صحت پر میری ٹرمپ کے دعوے بے بنیاد قرار

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے چچا کی ذہنی اور جسمانی صحت بگڑ رہی ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے ہفتہ وار نیوزلیٹر میں صدر کے غیر معمولی رویے اور رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کا بھی حوالہ دیا ہے۔

میری ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منطقی دکھائی دیتے ہیں لیکن نفسیاتی طور پر پستی کی طرف ہیں۔ وہ مسلسل اپنے غرور کو کچلنے جیسے صدمے سے دوچار ہیں اور انہیں ذلت سے زیادہ کوئی چیز خوفزدہ نہیں کرتی۔

وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں