ہومUncategorizedلبنان پر اسرائیلی حملوں سے مذاکرات متاثر ہوئے، معاہدہ مثبت قدم ہے،...

لبنان پر اسرائیلی حملوں سے مذاکرات متاثر ہوئے، معاہدہ مثبت قدم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں نے امریکا ایران مذاکراتی عمل کو متاثر کیا، تاہم معاہدے میں کوئی منفی بات نہیں۔ انہوں نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے امریکی اور ایرانی وفود کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں رک گئی تھیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ مفاہمتی کوششوں کے بعد تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں، جو حالیہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ہو رہے ہیں۔ ان مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں اور منجمد اثاثوں پر بھی بات چیت شامل ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان پورے عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور بعض معاملات طے کرنے کے لئے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ مجموعی معاہدے کے لئے 60 دن کا ٹائم فریم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز 60 روز تک بغیر کسی ٹیرف کے گزر سکتے ہیں اور انہیں صرف سٹینڈرڈ نیوی گیشن یا سروس فیس دینا ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران مذاکرات کی رہنمائی کی، جبکہ سعودیہ، قطر، مصر اور امارات ثالثی کے عمل کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں