ہومUncategorizedپاکستان کا روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کا مطالبہ

پاکستان کا روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کا مطالبہ

نیویارک (لارڈ میڈیا): پاکستان نے روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے فوری جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے مسئلے پر سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیشرفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے عام شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یوکرین تنازع کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی اور تعمیری سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے یوکرین تنازع کے پرامن حل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور تمام فریقین کے جائز قومی سلامتی کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں