ہومانٹرنیشنلامریکہ ایران امن معاہدہ پاکستان کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہے،...

امریکہ ایران امن معاہدہ پاکستان کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہے، امریکی میڈیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ ایران جنگ بندی معاہدہ کا اعلان کیا اور اس کی قیادت نے اس معاہدے کو ممکن بنایا۔

پاکستان نے ایران کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کا انعقاد کیا، جس نے سفارتکاری کے ذریعے امن کا راستہ ہموار کیا۔ عالمی جریدے کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے عسکری سربراہ کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیتے ہوئے پاکستان کی قیادت کی تعریف کی۔

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفن پاؤنڈ نے اس ثالثی کو عالمی منظر نامے میں اہم کامیابی قرار دیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے سابق اہلکار کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک بااثر سفارتی اور فوجی کھلاڑی بن چکا ہے، اور اس کی قیادت نے دنیا کو تیسری ممکنہ عالمی جنگ سے بچا لیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں