ہومUncategorizedگلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا حکومت سازی پر اتفاق

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا حکومت سازی پر اتفاق

گلگت (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت دونوں جماعتوں نے ایوان میں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حفیظ الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان کی جماعت قائد ایوان کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر کے عہدے کے لیے بھی مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کی حمایت کرے گی جبکہ ڈپٹی سپیکر اور گورنر کے معاملات وفاقی فارمولے کے مطابق طے کیے جائیں گے۔ دونوں جماعتوں نے گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد اور سیاسی استحکام کے لیے اسمبلی میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کے اس فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں سیاسی استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی اور دیگر اتحادی امور پر مزید فیصلے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ، نیئر حسین بخاری اور امجد ایڈووکیٹ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حفیظ الرحمن اور دیگر پارلیمانی ارکان شریک تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں