ہومانٹرنیشنلایران امریکہ مذاکرات: شہباز شریف اور عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

ایران امریکہ مذاکرات: شہباز شریف اور عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

برگن اسٹاک (لارڈ میڈیا): ایران امریکہ مذاکرات میں شرکت کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ان مذاکرات کا انعقاد 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک میں ہوگا، جو کہ 17 جون کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، مذاکرات میں ایران، قطر اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفود بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے مفاہمتوں پر عملدرآمد کے لیے کردار جاری رکھا جائے گا۔ وزیراعظم کی شریک وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں مذاکرات اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب، ایران کے اعلیٰ سطح کا وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے، جبکہ امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی وہاں پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں سویٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی، اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بات چیت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں