ہومانٹرنیشنلامریکہ ایران مذاکرات، وفود سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے

امریکہ ایران مذاکرات، وفود سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے

زیورخ (لارڈ میڈیا): امریکہ سے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا ہے۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار شامل ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔ ان کا قیام ایک یا دو دن کا متوقع ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر غور کرنا ہے۔

ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے سے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جبکہ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں