ہومتازہ ترینچین میں نئی نسل کی ڈسپلے پروڈکشن لائن کا آغاز، لیپ ٹاپ...

چین میں نئی نسل کی ڈسپلے پروڈکشن لائن کا آغاز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس کی سستی اور باریک اسکرینیں تیار ہوں گی

چین کی پہلی نئی نسل کی لچکدار ڈسپلے پروڈکشن لائن نے بدھ کے روز صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس کے لئے مزید باریک اور کم لاگت ڈسپلے فراہم کئےجائیں گے۔

بی او ای ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ دنیا کی ابتدائی جنریشن 8.6 اے ایم او ایل ای ڈی پروڈکشن لائنز چلانے والی کمپنیوں میں شامل ہے۔ کمپنی کا بنیادی ہدف لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس کے لئے درمیانے سائز کے اعلیٰ معیار کے ڈسپلے پینلز تیار کرنا ہے۔

روایتی لیکویڈ کرسٹل ڈسپلے کے مقابلے میں ایکٹو میٹرکس آرگینک لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ (اے ایم او ایل ای ڈی) ایک ایسی ڈسپلے ٹیکنالوجی ہے جو خالص سیاہ، زیادہ واضح اور دلکش رنگوں کے ساتھ ایسے باریک پینلز مہیا کرتی ہے جنہیں ضرورت پڑنے پر خم بھی دیا جا سکتا ہے۔

63 ارب یوآن (تقریباً 9.3 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی یہ نئی پروڈکشن لائن ڈسپلے کے شعبے میں چین کا سب سے بڑا واحد صنعتی منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ ساڑھے 92 ہیکٹر رقبے پر محیط ہے جو تقریباً 130 معیاری فٹبال میدانوں کے برابر بنتا ہے۔

اس پیداواری مرکز کی طے شدہ ماہانہ پیداواری صلاحیت 32 ہزار شیشے کے سبسٹریٹس تیار کرناہے جن میں سے ہر ایک کا حجم 2.29 میٹر ضرب 2.62 میٹر ہے۔

اس وقت صرف چین اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) ہی اس نوعیت کی اگلی نسل کی اے ایم او ایل ای ڈی پروڈکشن لائنیں چلا رہے ہیں۔ بی او ای کے اس مرکز کا شمار درمیانے سائز کے ڈسپلے کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے والی انتہائی جدید اور تیز ترین تنصیبات میں ہوتا ہے۔

چھنگ دو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں