روم (لارڈ میڈیا): اطالوی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی تصویر کھینچوانے کے لیے بھیک نہیں مانگی۔ یہ ردعمل ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میلونی نے کینیڈا میں سمٹ کے دوران تصویر کھنچوانے کی التجا کی۔
اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات باہمی احترام اور سفارتی آداب پر مبنی ہوتے ہیں، نہ کہ ذاتی تشہیر پر۔ انہوں نے اس معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اٹلی اور امریکا کے تعلقات دونوں ممالک کے قومی مفادات پر مبنی ہیں اور انہیں شخصیات کے درمیان تعلقات تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی اور امریکی قیادت کے درمیان مختلف عالمی مسائل پر قریبی رابطے جاری ہیں۔
ادھر سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث جاری ہے، جہاں بعض صارفین نے میلونی کے جواب کو خودمختار مؤقف قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے سیاسی بیان بازی کا حصہ قرار دیا۔


