ہومانٹرنیشنللبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

بیروت (لارڈ میڈیا): لبنان کے جنوبی علاقے کفر تبنیت میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ٹینک پر حملہ کر کے بٹالین کمانڈر سمیت 4 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملے میں 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52ویں بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ڈور گیدیلیا بین سیمہون بھی شامل ہیں۔ اس حملے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر تین فوجیوں کے نام جلد جاری کیے جائیں گے۔

حزب اللہ کے ایک اور حملے میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں ایک ریزرو افسر کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 18 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی پوزیشنوں کا دفاع جاری رکھے گی۔

گزشتہ روز بھی حزب اللہ کے بارودی سرنگ کے حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی تھی، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں