ہومانٹرنیشنلپاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا ایران مذاکرات کی ملتوی کی خبروں کی...

پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا ایران مذاکرات کی ملتوی کی خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی نہیں کہا جا سکتا، مذاکرات کا دوسرا مرحلہ چند روز میں شروع ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں اور مذاکرات محرم کے بعد شروع ہوں گے۔ معاہدے پر امریکی نائب صدر، ایرانی اسپیکر اور نائب وزیراعظم پاکستان نے سوئٹزرلینڈ میں دستخط کرنے تھے، لیکن دستخطوں کی سطح کو امریکی صدر کے بعد اپ گریڈ کیا گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے دستخطوں کے بعد ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان نے الیکٹرانک دستخط کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی لبنان پر بمباری امریکا ایران مذاکرات میں رکاوٹ بن گئی ہے، جس کی وجہ سے ایرانی وفد نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں