ہومانٹرنیشنلچینی ڈاکٹروں کی جدید اینڈوسکوپی ٹیکنالوجی سے زیمبیا کے ہسپتال کی طبی...

چینی ڈاکٹروں کی جدید اینڈوسکوپی ٹیکنالوجی سے زیمبیا کے ہسپتال کی طبی سہولیات میں بہتری

لوساکا (شِنہوا) زیمبیا کے ایک بڑے ہسپتال میں چینی ڈاکٹروں نے جدید ڈائجسٹو اینڈوسکوپی ٹیکنالوجی متعارف کروا کر اور مقامی طبی عملے کی تربیت کے ذریعے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد دی ہے جس سے معدے اور نظام انہضام کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں واقع لیوی مواناواسا میں چین کی 26 ویں میڈیکل ٹیم نے معدے کے امراض کے شعبے کے قیام اور ترقی میں معاونت فراہم کی جس سے مقامی ڈاکٹرز کو پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں بہتر سہولت ملی ہے۔

ہسپتال کے کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ برائٹ نسوکولو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ چینی ٹیم کی فراہم کردہ ٹیکنالوجی نے ہسپتال کی تشخیصی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے اور ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کیا ہے۔

برائٹ نسوکولو نے کہا کہ اینڈوسکوپی ٹیکنالوجی نے معدے کے السر، معدے کے کینسر اور آنتوں کے کینسر جیسی بیماریوں کی درست تشخیص ممکن بنا دی ہے جو پہلے مشکل تھی، اس میں ایک لچکدار کیمرہ نما نلکی کے ذریعے اندرونی اعضاء کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

نسوکولو کے مطابق چینی ڈاکٹروں نے نہ صرف یہ ٹیکنالوجی متعارف کروائی بلکہ شعبہ بھی قائم کیا اور مقامی طبی عملے کو تربیت دی، جس سے علاج کی رفتار اور معیار دونوں بہتر ہوئے ہیں۔

یہ سہولت اب زیادہ مریضوں کے لئے دستیاب ہے اور ہسپتال روزانہ تقریباً 10 سے 15 مریضوں کو یہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔

چینی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ژانگ ینگ جیان نے کہا کہ ٹیم مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تربیت کے ذریعے طبی صلاحیت بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں