ہومUncategorizedپاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں شامل نہیں...

پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں شامل نہیں ہو سکی

کراچی (لارڈ میڈیا): عالمی ادارہ کیو ایس نے دنیا بھر کی 2027 کی جامعات کی درجہ بندی جاری کی ہے، جس میں پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں شامل نہیں ہو سکی۔ پاکستان کی 18 جامعات کو 1504 اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔

اس درجہ بندی کے مطابق قائدِ اعظم یونیورسٹی گزشتہ برس 354 ویں نمبر پر تھی مگر 2027 میں 381 ویں نمبر پر آگئی، جبکہ نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) 371 ویں نمبر سے 384 ویں پر آگئی۔ پنجاب یونیورسٹی 542 ویں سے 588 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) 555 ویں سے 608 ویں نمبر پر، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 654 ویں سے 629 ویں پر، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 664 سے 639 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ کی جامعہ کراچی دنیا کی 1500 جامعات میں جگہ بنانے والی واحد یونیورسٹی رہی، جبکہ بلوچستان کی کوئی یونیورسٹی درجہ بندی میں جگہ نہیں بنا سکی۔ دنیا کی 10 بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا پہلے اور امپیریل کالج لندن برطانیہ دوسرا مقام حاصل کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں