ہومUncategorizedحافظ نعیم کا پیٹرول 225 روپے لیٹر اور لیوی ختم کرنے کا...

حافظ نعیم کا پیٹرول 225 روپے لیٹر اور لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کی جائے اور پیٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچنا چاہیے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور عام آدمی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے عملی اقدامات کیا کیے جا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے شہریوں اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب متوقع ہے اور اس میں پاکستان اور قطر کا مؤثر کردار رہا ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور لبنان پر حملوں کے ذریعے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں