تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔ اس معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دو ملکوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ الیکٹرانک دستخط کے ذریعے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تقریب جمعہ کو سوئزرلینڈ میں طے ہے جس میں امریکی، ایرانی وفود سمیت سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں۔


