لندن (لارڈ میڈیا): بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کرنے والے سچیت سیٹھ نے برطانیہ میں ڈینٹسٹ بن کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ سچیت سیٹھ نے فلم میں ایشان اوستھی کے بڑے بھائی کا کردار نبھایا تھا۔
فلم میں سچیت سیٹھ کا کردار ایک ذہین طالب علم کا تھا جو امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا تھا۔ حقیقی زندگی میں بھی انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ کر دندان سازی کی تعلیم حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سچیت سیٹھ، انسٹاگرام پر سچیت انجینئر کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی سے دندان سازی میں تعلیم مکمل کی۔ اب وہ برطانیہ میں ایک رجسٹرڈ ڈینٹل پریکٹشنر ہیں۔


