ہومانٹرنیشنلجی سیون ممالک کا آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق

جی سیون ممالک کا آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق

پیرس (لارڈ میڈیا): جی سیون ممالک نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ فرانس میں ہونے والی جی سیون سمٹ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ شرکاء نے امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی پابندی یا محصول کے بغیر بحری گزرگاہوں کا استعمال ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ مذاکرات میں علاقائی خطرات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق لبنان میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر توانائی کے متبادل ذرائع بڑھانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

جی سیون رہنماؤں نے یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو اولین ترجیح قرار دیا۔ مشترکہ بیان میں روس کی جنگی معیشت پر مزید دباؤ بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں