ہومUncategorizedموٹروے پر گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوئشر لازمی قرار

موٹروے پر گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوئشر لازمی قرار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے نئے حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، تمام مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوئشر رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حادثات کے دوران آتشزدگی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

موٹروے پولیس نے ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جو 24 جون تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو فائر ایکسٹنگوئشر کی اہمیت، استعمال اور ان کی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں فعال اور معیاری فائر ایکسٹنگوئشر کی موجودگی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنے فائر ایکسٹنگوئشر کی فعالیت اور معیاد چیک کریں۔ غیر فعال یا زائد المعیاد آلات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

24 جون کے بعد ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ موٹرویز میں فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں