اسلام آباد (لارڈ میڈیا): جی سیون سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظرانداز کر دیا، جس کے مناظر بھارتی میڈیا میں بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔ یہ ملاقات 489 دن بعد فرانس میں جی سیون ممالک کی سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے جیسی گرم جوشی نظر نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے میٹنگ ہال میں داخل ہونے کے بعد ہاتھ ملایا اور مختصر بات چیت کی، لیکن گلے نہیں ملے۔ جب تمام لیڈر گروپ فوٹو کے لیے میٹنگ ہال سے نکلے تو وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان واضح فاصلہ دیکھا گیا۔


