ہومانٹرنیشنلامریکہ اور ایران کا تاریخی معاہدہ، تیل تجارت پر پابندی ختم

امریکہ اور ایران کا تاریخی معاہدہ، تیل تجارت پر پابندی ختم

برگن اسٹاک (لارڈ میڈیا): امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت امریکہ ایرانی تیل کی تجارت اور بینکاری خدمات پر پابندیاں نہیں لگائے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں منعقد کی گئی، جس کی میزبانی پاکستان نے کی۔

بلوم برگ کے مطابق، دونوں ممالک نے حتمی معاہدے تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس دوران ایران اپنا جوہری پروگرام برقرار رکھے گا جبکہ امریکا نئی پابندیاں نہیں لگائے گا۔

60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں جوہری مواد سے متعلق بات چیت شامل ہوگی۔ تہران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ امریکا نے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق پابندیاں اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ معاہدہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی لازمی قرارداد کے ذریعے منظور کیا جائے گا۔ اس پیش رفت کے ساتھ ایرانی خام تیل کی سپلائی بحال ہو گئی ہے اور ایرانی تیل بردار جہاز بین الاقوامی پانیوں میں روانہ ہو چکے ہیں۔

ایران امریکہ معاہدے کے بعد عالمی توانائی منڈیوں میں بھی اہم پیش رفت دیکھی جا رہی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں