ہومتازہ ترینچین کا تعمیر کردہ شمسی توانائی منصوبہ بوسنیا و ہرزیگووینا کا اعتماد...

چین کا تعمیر کردہ شمسی توانائی منصوبہ بوسنیا و ہرزیگووینا کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب

بوسنیا و ہرزیگووینا (بی آئی ایچ) کے دھوپ سے بھرپور بلند پہاڑی علاقے میں واقع شہر بیلیچا شمسی توانائی کے اپنے وافر وسائل کی وجہ سے مشہور ہے۔

پی وی پلس اسٹوریج منصوبہ بلدیہ بیلیچا میں واقع ہے۔ یہ ملک میں زمینی سطح پر نصب ملک کا پہلا بڑا شمسی توانائی پلانٹ ہے اور ملک کی یوٹیلیٹی سطح کی سب سے بڑی توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولت ہے۔

یہ منصوبہ رواں برس کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ سہولت بوسنیا و ہرزیگووینا کے توانائی منتقلی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ژیلیکو زوباچ، سربراہ بوسنیا آپریشنز، ای ایف ٹی گروپ

’’یہ اس علاقے اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے لئے ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔ ہم توانائی کی منتقلی کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں تاکہ خطے میں زیادہ صاف اور ماحول دوست توانائی حاصل کی جا سکے۔ یہ تعاون چینی کمپنیوں اور بلقان خطے کے ممالک کے درمیان مستقبل کے تعاون کے لئے ایک مثال ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘

زوباچ کے مطابق یہ منصوبہ سالانہ 10 کروڑ کلو واٹ آور سے زائد صاف بجلی پیدا کرتا ہے جبکہ یہ گرڈ کو مستحکم رکھنے کے لئے توانائی ذخیرہ کرنے کی مربوط صلاحیت بھی فراہم کرتا ہے۔

سال 2024 کی گرمیوں میں آنے والی شدید آندھی کے باعث پلانٹ کے تقریباً نصف حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

چینی کنٹریکٹر ڈونگفانگ الیکٹرک نےپلانٹ کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا اور کئی ماہ کی مسلسل محنت کے بعد اسے دوبارہ فعال کیا۔

منصوبے میں استعمال ہونے والے شمسی توانائی کے آلات علاقے کے سخت موسمی حالات کے مطابق خصوصی طور پر تیار کئے گئے تھے۔

توقع ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے پر ہر سال تقریباً ایک لاکھ گھروں کو ماحول دوست بجلی فراہم کی جا سکے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شی چیانگ، پراجیکٹ منیجر، بیلیچا پی وی پلس اسٹوریج پراجیکٹ، ڈونگفانگ الیکٹرک

’’ہم نہ صرف قابلِ تجدید توانائی کے جدید چینی حل مقامی منڈی میں متعارف کراتے ہیں بلکہ ایسا قیمتی تجربہ بھی حاصل کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں یورپ کے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملتی ہے۔‘‘

سرائیوو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں