ہومتازہ ترینتائیوان کی کاروباری خاتون فوجیان میں کامیاب بیکری چلا رہی ہیں

تائیوان کی کاروباری خاتون فوجیان میں کامیاب بیکری چلا رہی ہیں

حالیہ برسوں میں چین کا مشرقی صوبہ فوجیان آبنائے تائیوان کے پار مربوط ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہا ہے۔

سازگار پالیسیوں کے باعث متعدد تائیوانی ہم وطن یہاں کاروبار کے آغاز، کام کرنے اور آباد ہونے کی طرف مائل ہوئے ہیں۔

چن یی می بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چن یی می، تائیوانی ہم وطن، فوجیان

’’میرا نام چن یی می ہے۔ میرا تعلق تائیوان کے شہر تاؤیوآن سے ہے۔ میں تین بچوں کی ماں ہوں اور میری شادی فوژو کے ایک مقامی شخص سے ہوئی تھی۔ میں نے سال 2014 میں فوژو میں اپنا کاروبار شروع کیا اور سال2017 میں اپنا بیکنگ برانڈ قائم کر لیا۔‘‘

چن نے اپنے برانڈ کے لئے معیاری بیکری فیکٹریاں قائم کیں۔

شروع میں انہیں بتایا گیا تھا کہ خوراک کی تیاری کا لائسنس حاصل کرنا ایک کافی پیچیدہ عمل ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چن یی می، تائیوانی ہم وطن، فوجیان

’’اس بات نے میرے دماغ پر گہرا نقش چھوڑا۔ اس وقت ہماری ساری کمپنی تائیوانی افراد پر مشتمل تھی۔ جب مارکیٹ ریگولیٹرز آئے اور انہوں نے ہمارے تائیوانی ہم وطن اجازت نامے دیکھے تو مسکرا کر کہنے لگے ’ہم جانچ پڑتال کے عمل میں آپ کی رہنمائی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ اپنا لائسنس حاصل کر لیں۔‘ وہ مدد کے لئے وہاں موجود تھے۔‘‘

سال 2018 سے چن نے ایک مقامی ای کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری کر کے بی ٹو بی سپلائی چین پر توجہ دی۔ انہوں نے اپنے فروخت کے نیٹ ورک کو فوژو، شیامن، چھوان ژو اور ژانگ ژو تک پھیلا دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چن یی می، تائیوانی ہم وطن، فوجیان

’’ہماری کمپنی فوژو میں 3300 مربع میٹر پر مشتمل فیکٹری چلا رہی ہے۔ گزشتہ سے پیوستہ سال ہم نے شیامن میں 2000 مربع میٹر پر مشتمل ایک فیکٹری قائم کی تھی۔ حال ہی میں ہم نے لیان جیانگ کاؤنٹی میں 5000 مربع میٹر کی ایک اور فیکٹری کے لئے لیز پر دستخط کئے ہیں۔‘‘

چن کا کاروبار جیسے جیسے بڑھ رہا ہے ویسے ویسے یہ ان کے کاروبار میں مزید تنوع بھی آ رہا ہے۔

سال 2024 میں انہوں نے کمیونٹی بریک فاسٹ اسٹالز کے آغاز کے لئے مقامی حکومت سے شراکت داری کی تھی۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): چن یی می، تائیوانی ہم وطن، فوجیان

’’اس وقت فوژو میں ہمارے تقریباً 10 بریک فاسٹ اسٹالز ہیں۔ میری خواہش ہے کہ اپنی خدمات کا دائرہ آہستہ آہستہ شہر کی تمام کمیونٹیز تک پھیلا دوں۔‘‘

فوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں