تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیل نے لبنان، شام اور غزہ میں قائم سکیورٹی زونز سے نہ نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں سکیورٹی زونز میں فوج موجود رہے گی اور اسرائیل نے اپنی پالیسی سے امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ کے باوجود جنوبی لبنان سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی اور اگر ایران حملہ کرتا ہے تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف ایران نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب ایرانی وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں اس وقت داخل ہوں گے جب اثاثے بحال ہوں گے اور آئندہ مذاکرات میں بھی ثالث موجود رہیں گے۔


