سڈنی (لارڈ میڈیا): سڈنی کے مشہور کوگی بیچ پر شارک کے حملے میں ایک 35 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ خاتون اپنے دو دوستوں کے ہمراہ سمندر میں موجود تھیں جب شارک نے ان پر حملہ کیا۔ لائف گارڈ نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی اور پیڈل بورڈ کے ذریعے انہیں باہر نکالا۔
لائف گارڈ نے بتایا کہ شارک تقریباً 11 فٹ لمبی تھی اور خاتون کو پانی میں لے جانے کی کوشش میں تھی۔ خاتون کی ٹانگ اور بازو پر گہرے زخم آئے ہیں، اور ساحل پر موجود ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹانگ اور ہاتھ کے زخموں میں ہڈی نظر آرہی تھی۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ آسٹریلیا میں 2000 سے ہر سال 2 سے 3 مہلک شارک حملے ریکارڈ ہوتے ہیں۔


