ہومUncategorizedسوئٹزرلینڈ اور قطر کا میچ برابر، قطر کا تاریخی پہلا پوائنٹ

سوئٹزرلینڈ اور قطر کا میچ برابر، قطر کا تاریخی پہلا پوائنٹ

سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ اس ڈرا کے نتیجے میں قطر نے پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کیا۔

میچ کے دوران سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں بریل ایمبولو کی پنالٹی کک کے ذریعے برتری حاصل کی۔ وقفے تک یہی اسکور برقرار رہا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ میچ کے آخری لمحات میں قطر کے بوالم کھوکھی نے ہیڈ کے ذریعے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔ میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

دوسری جانب، لاس اینجلس میں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا جہاں امریکی ٹیم نے پہلے ہاف میں 0-3 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔

پاکستان پہلی مرتبہ فیفا ٹورنامنٹ میں براہِ راست شرکت کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں