اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلطیوں کی اصلاح ممکن ہے اور شہباز شریف کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدہ کریں تاکہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچی جائیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ فیڈریشن صوبوں کو پیسے دیتی ہے اور بانی پی ٹی آئی پر سختی نہ کی جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر عمران خان سے کسی کی ملاقات ہوجائے تو کیا ہوگا؟
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اقبال آفریدی کے معاملے پر کہا کہ اقبال آفریدی نے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی، گالیاں دیں اور مارپیٹ کی۔ اسپیکر نے کہا کہ اگر وہ ارکان پارلیمنٹ اور عملے کا تحفظ نہیں کرسکتے تو انہیں یہاں بیٹھنے کا اختیار نہیں۔


