ہومUncategorizedایف بی آر کی ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر جرمانے کی تجویز

ایف بی آر کی ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر جرمانے کی تجویز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بجٹ 2026-27 میں ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم میں شامل نہ ہونے والے کاروباروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ فنانس بل کے مطابق، ایف بی آر کے ساتھ ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروباروں پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروبار بند کیے جا سکتے ہیں۔

فنانس بل میں جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے اجراء کے خلاف سخت اقدامات شامل ہیں۔ جعلی انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایسے افراد کی عوامی فہرست جاری کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

فرضی انوائسز کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ٹیکس کریڈٹ خود بخود منسوخ ہو جائے گا اور اس کے لیے ایک خودکار ایکشن سسٹم متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

فنانس بل کے مطابق، ان پٹ اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر سرچارج کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ہوگا۔ جعلی انوائسز کے معاملات میں خریدار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے اور اگر 60 دن کے اندر ٹیکس کریڈٹ واپس نہ کیا گیا تو 20 فیصد اضافی جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی فنانس بل کا حصہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں