ہومانٹرنیشنلمشرق وسطیٰ میں بحران کی شدت سے جنگ کا خطرہ: اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ میں بحران کی شدت سے جنگ کا خطرہ: اقوام متحدہ

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطہ گہرے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات خطے سے باہر بھی محسوس ہو رہے ہیں۔

انتونیو گوتیریس نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے مزید حملے ہوئے ہیں اور صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جس سے کم درجے کی کشیدگی کہیں مکمل جنگ میں نہ بدل جائے۔ انہوں نے تمام فریقوں کو سفارتی حل کی طرف پیش رفت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کی تشویش ناک اطلاعات پر بھی روشنی ڈالی، جس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے دو ریاستی حل کو ناممکن بنانے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور اس کے علاوہ کوئی قابل عمل متبادل موجود نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں