ہوماہم ترینوفاقی بجٹ 2026-27: 17,500 ارب روپے کا اعلان

وفاقی بجٹ 2026-27: 17,500 ارب روپے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مالی سال 2026-27 کے لیے 17,500 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ ٹیکس ریونیو کا ہدف 15,267 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 2,767 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے معاشی شرح نمو 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

مالی سال 2026-27 میں پیٹرولیم لیوی سے 1,727 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ قرضوں پر سود کے لیے 7,824 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دفاعی شعبے کے لیے تقریباً 3,000 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا خدشہ ہے کیونکہ برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر اور درآمدات کا تخمینہ 70 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ زراعت کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد اور صنعتوں کی ترقی 4 فیصد تک متوقع ہے۔

حکومت نے روزگار کے 20 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کا عزم کیا ہے، جس میں خدمات کے شعبے میں 11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ، اور زرعی شعبے میں 4 لاکھ ملازمتوں کا ہدف رکھا گیا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی ہے جس میں 3,669 ارب روپے کا قومی ترقیاتی پلان شامل ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کا حجم 1,000 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ چاروں صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2,218 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تقریباً 50 ارب روپے تک ٹیکس ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے۔ انکم ٹیکس سلیب کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کی جا سکتی ہے، جس کے تحت ماہانہ 2,67,000 روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی تجویز شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں