ہومانٹرنیشنلامریکی شہری کا غبارے ہوا میں اچھالنے کا نیا ریکارڈ

امریکی شہری کا غبارے ہوا میں اچھالنے کا نیا ریکارڈ

آئیڈاہو (لارڈ میڈیا): امریکی شہری ڈیوڈ رش نے پانچ غبارے ایک منٹ سے زائد وقت تک ہوا میں رکھ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رش کا تعلق ریاست آئیڈاہو سے ہے اور وہ سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے شخص ہیں۔

رش نے اس سے قبل ٹیم آف ٹو کے ورژن میں 16 منٹ اور 25 سیکنڈ کا ریکارڈ قائم کیا تھا، لیکن اس بار انہوں نے اکیلے ہی پانچ غباروں کو ہوا میں رکھنے کا کارنامہ انجام دیا۔

رش نے بتایا کہ غباروں کو ہوا میں رکھنا جگلنگ کی گیندوں سے زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے، کیونکہ غبارے بے ترتیب حرکت کرتے ہیں اور انہیں ایک ساتھ دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے YMCA میں 17 کوششوں کے بعد 1 منٹ اور 14.89 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں