ہومانٹرنیشنلامریکی گیس غبارے کی اوقیانوس عبور مہم کامیاب

امریکی گیس غبارے کی اوقیانوس عبور مہم کامیاب

نیویارک (لارڈ میڈیا): ‘اٹلانٹک ایکسپلورر’ کی ٹیم نے بحر اوقیانوس کو ہائیڈروجن گیس غبارے کے ذریعے عبور کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ تین رکنی ٹیم نے تین دن کی مسلسل پرواز کے بعد یورپ میں کامیابی سے لینڈنگ کی۔

پائلٹ برٹ پیڈلٹ کی قیادت میں ٹیم نے امریکی ریاست میئن کے شہر پریسک آئل سے اڑان بھری تھی۔ معاون ہم سفر پیٹر کیونیو اور ایلیسیا ہیمپلمین ایڈمز تھے۔ غبارے نے 24 ہزار فٹ کی بلندی پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا۔

یہ ٹیم پہلے بھی 2024 اور 2025 میں ایسی کوششیں کر چکی ہے لیکن موسم کی خرابی اور گیس لیک ہونے کی وجہ سے مہم روکنی پڑی تھی۔ اس بار کی کامیابی کھلی ٹوکری میں سمندر پار کرنے کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد صرف پرواز نہیں تھا بلکہ 8 ہزار فٹ کی بلندی سے ہوا کے نمونے جمع کرنا بھی شامل تھا۔ ٹیم نے نئے مائیکرو بایوز اور قدرتی پروٹینز کی دریافت میں کامیابی حاصل کی جو ادویات، بائیو فیوز اور زراعت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں