ہوماہم تریناحمد آباد طیارہ حادثہ: 49 لاکھ کا چائے ناشتہ بل

احمد آباد طیارہ حادثہ: 49 لاکھ کا چائے ناشتہ بل

احمد آباد (لارڈ میڈیا): بھارتی شہر احمد آباد میں گزشتہ سال ائیر انڈیا کے طیارہ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کے لیے دیے گئے ‘چائے ناشتے’ کے 49 لاکھ روپے کے بل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین برہم ہیں۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے 12 جون 2025 کو ائیر انڈیا کی فلائٹ 171 کے حادثے کے بعد ہنگامی امداد اور ریسکیو ٹیموں کو فراہم کردہ ریفریشمنٹ کے 16 لاکھ 74 ہزار روپے (49 لاکھ پاکستانی روپے) کے بل کی منظوری دی ہے۔ اس بل میں چائے، بسکٹ، پانی کی بوتلیں اور دودھ شامل تھا جو میونسپل ورکرز، پولیس اور رضاکاروں کو تقریباً ایک ماہ تک فراہم کیا گیا۔ عوامی فنڈز کے اس قدر بڑے اخراجات پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 12 جون 2025 کو احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 240 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں