ہومUncategorizedفٹبال ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین ہوگی، ای اے اسپورٹس

فٹبال ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین ہوگی، ای اے اسپورٹس

نیویارک (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کا آغاز جلد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ای اے اسپورٹس ایف سی نے پیشگوئی کی ہے کہ اسپین اس ورلڈکپ کا فاتح ہوگا۔ یہ کمپنی پہلے بھی 4 بار ورلڈکپ کے فاتح کی درست پیشگوئی کر چکی ہے۔ 2010 سے ای اے اسپورٹس نے اسپین، جرمنی، فرانس اور ارجنٹینا کی کامیابی کی پیشگوئیاں کی تھیں جو درست ثابت ہوئیں۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 104 میچز کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کا اختتام 12 جولائی کو ہوگا۔

اوپٹا سپر کمپیوٹر نے بھی اسپین کو ممکنہ فاتح قرار دیا ہے۔ یہ کمپیوٹر آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے 10 ہزار سیمولیشنز کے ذریعے پیشگوئی کرتا ہے۔

یہ پہلا ورلڈکپ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شامل ہیں اور ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں