ہومتازہ تریندُن ہوانگ میں چینی علوم کے ماہرین کی عالمی کانفرنس، عالمی چیلنجز...

دُن ہوانگ میں چینی علوم کے ماہرین کی عالمی کانفرنس، عالمی چیلنجز کے حل میں چینی تہذیب کے کردار پر گفتگو

چینی زبان، تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا وسیع مطالعہ رکھنے والے ماہرین کی تیسری عالمی کانفرنس جمعرات کے روز چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر دُن ہوانگ میں اختتام پذیر ہو گئی۔

کانفرنس میں تقریباً 70 ممالک سے 300 سے زائد تعلیمی ماہرین اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء اس بات پر غور کیا کہ بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران چینی تہذیب مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں کس طرح اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔

کانفرنس کے میزبان شہر کے طور پر دُن ہوانگ کا انتخاب خاص علامتی اہمیت کا حامل ہے۔

دو ہزار برس سے بھی زیادہ عرصہ قبل دُن ہوانگ قدیم شاہراہِ ریشم پرایک اہم سنگم کی حیثیت رکھتا تھا۔ اس شہر سے چینی ریشم اور چائے مغرب بھیجے جاتے جبکہ انگور، گاجر، انار اور دیگر نایاب سمجھی جانے والی غیر ملکی اجناس اسی راستے سے چین پہنچتی تھیں۔

آج بھی دُن ہوانگ ایک اہم ثقافتی ورثے کے طور پر اپنی پہچان رکھتاہے۔ یہاں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تین مقامات اور 260 سے زائد رجسٹرڈ ثقافتی آثار موجود ہیں۔

دُن ہوانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں