ہوموزارت مذہبی امورامن عامہکوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ معطل

کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ معطل

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): کوئٹہ شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ اقدام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ معاون برائے محکمہ داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ حالات معمول پر آتے ہی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر معطل کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں