ہومانٹرنیشنلسوئٹزرلینڈ ہوٹل کی بھارتی سیاحوں کو کھانا چوری نہ کرنے کی ...

سوئٹزرلینڈ ہوٹل کی بھارتی سیاحوں کو کھانا چوری نہ کرنے کی ہدایات

سوئٹزرلینڈ (لارڈ میڈیا): سوئٹزرلینڈ کے ‘Hotel Arc-En-Ciel’ نے بھارتی سیاحوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔ بھارتی ارب پتی ہرش جینوکا نے اس نوٹس کو شیئر کیا، جس میں بھارتی مہمانوں کو بوفے سے کھانا باہر لے جانے اور شور و غل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بوفے کا کھانا صرف وہیں کھایا جائے اور باہر لے جانا منع ہے، البتہ اضافی ادائیگی پر لنچ پیک دستیاب ہے۔ مہمانوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ صرف فراہم کردہ کٹلری استعمال کریں اور راہداریوں و بالکونیوں میں آہستہ بات کریں تاکہ دیگر مہمانوں کو پریشانی نہ ہو۔

ہرش گوئنکا نے اس نوٹس پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ بیرونِ ملک بعض بھارتی شہریوں کے غیر مناسب رویے کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق بھارت کو عالمی سطح پر مثبت شناخت حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو اپنے رویے میں بہتری لانی ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں