فرینکفرٹ (لارڈ میڈیا) : جرمنی میں 25 سال پرانے قتل کیس میں مقتولہ کے پاکستانی نژاد والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 16 سالہ ڈیانا ایس کی لاش 31 جولائی 2001 کو فرینکفرٹ میں دریائے مائن سے ملی تھی، جسے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ یہ کیس برسوں تک حل نہ ہو سکا اور لڑکی کی شناخت بھی نامعلوم رہی، جس کے بعد اسے انٹرپول کی مہم ‘مجھے ڈھونڈیں’ میں شامل کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد یورپ بھر میں ملنے والی نامعلوم خواتین کی شناخت کرنا تھا۔ اکتوبر 2024 میں عوامی اپیل کے بعد مختلف معلومات نے تفتیش کاروں کو مدد دی، جس کے نتیجے میں 12 مئی 2026 کو مقتولہ کے 67 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم پاکستان میں پیدا ہوا تھا اور وہ جرمنی پہنچ کر شہریت حاصل کر چکا تھا۔ انٹرپول کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس کیس میں پیش رفت پرانے مقدمات کی تحقیقات اور عوامی تعاون کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔


