امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کی تصدیق کے بعد ایران کو امریکہ میں ورلڈ کپ 2026ء کھیلنے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی جانب سے ایران کی شرکت کی تصدیق کے بعد ٹرمپ نے اس پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی مسئلہ نہیں، ایران کو جون اور جولائی میں شمالی امریکا میں منعقد ہ فٹبال ورلڈ کپ میں کھیلنے دیا جائیگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر جیانی نے کہا ہے تو میں بھی اس سے متفق ہوں، ہم انہیں کھیلنے دیں گے۔


