بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ آج کل فلموں کی کامیابی اور مقبولیت کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے، فلموں کی تشہیر اس حد تک کمرشل ہو چکی ہے کہ یہ فرق کرنا دشوار ہو گیا ہے کونسی تعریف حقیقی ہے اور کونسی خریدی گئی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ بالی ووڈ میں دکھاوے پر مبنی پروموشنل مہمات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جہاں فلموں کو کامیاب دکھانے کیلئے بڑے پیمانے پر پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، اس رجحان نے فلم بینوں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے اور ناظرین کیلئے اصل معیار کو پہچاننا مشکل بنا دیا ہے۔
کرن جوہر نے زور دیا کہ کسی بھی فنکار کی اصل پہچان اسکا کام ہونا چاہئے نہ کہ مہنگی تشہیری مہمات، اگر مواد مضبوط ہو تو وہ خود ہی لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، اس کے لیے اضافی مصنوعی سہاروں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پیسے دے کر کروائی جانے والی تشہیر حد سے بڑھ چکی ہے، جس کے باعث یہ سوال اہم ہو گیا ہے کہ آیا ناظرین واقعی کسی فلم کو پسند کر رہے ہیں یا وہ صرف ایک مضبوط پی آر حکمتِ


