پاکستان کی معروف ماڈل اور ایک جانی پہچانی اداکارہ صحیفہ جبار سوشل میڈیا پر بلا جھجھک کھل کر اظہار رائے کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہیں اور انسٹاگرام پر انکے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے۔
حال ہی میں صحیفہ جبار لاہور میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں انکا نیا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔
انہوں نے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کیساتھ ایک منفرد لباس زیب تن کیا تھاجس میں سفید منی سکرٹ، سادہ شرٹ اور بغیر آستینوں کا ٹینس سوئیٹر شامل تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ فیشن پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض صارفین نے اسے جراتمندانہ اور جدید سٹائل قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے ایک بار پھر پاکستانی شوبز شخصیات کے لباس اور معاشرتی اقدار کے درمیان توازن پر سوالات کو جنم دیا ہے۔


