ہومپاکستانصدر زرداری کا دورہ چین، دوستانہ تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے...

صدر زرداری کا دورہ چین، دوستانہ تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لئے تیار ہیں،چینی ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری 25 اپریل سے یکم مئی تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں جس میں ہونان اور ہائی نان صوبوں کا دورہ بھی شامل ہے۔

ترجمان لین جیان نے پیر کے روز معمول کی ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں سال پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

لین نے مزید کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر اور مختلف خطوں میں دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک مشترکہ مستقبل کی حامل ایک زیادہ قریبی چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر جاری رکھ سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں