ہومانٹرنیشنلجنگی صورتحال، ایرانی حکومت کے خوراک و ادویات فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات

جنگی صورتحال، ایرانی حکومت کے خوراک و ادویات فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات

جنگی صورتحال اور غیر یقینی حالات کے باعث ایران کی حکومت نے خوراک و ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں جبکہ ایرانی عوام اخراجات کم کر کے صرف ضروری اشیاء خرید رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے گندم، ادویات اور بچوں کے دودھ جیسے بنیادی اشیاء کی درآمد کیلئے کم سرکاری زرِ مبادلہ کی شرح دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے 3.5ارب ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جبکہ یہ شرح اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کافی کم رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے 1ارب ڈالرز قومی ترقیاتی فنڈ سے نکال کر چاول، چینی، گوشت اور دیگر اشیا کے ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں خوراک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عوام کو ملنے والی ماہانہ مالی امداد 10ڈالر سے بھی کم ہے جسے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جنگ اور انٹرنیٹ کی بندش کے باعث لاکھوں افراد بیروزگار ہو چکے ہیں جبکہ کاروبار شدید متاثر ہوا ہے، عوام میں اشیا ذخیرہ کرنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں قحط کا کوئی خطرہ موجود نہیں ، ہمسایہ ممالک کے ذریعے درآمدات ممکن ہیں تاہم عوام میں تشویش برقرار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں