ہومتازہ ترینچین نے اقتصادی صلاحیت بڑھانے کے لئے پالیسی ترجیحات کا خاکہ پیش...

چین نے اقتصادی صلاحیت بڑھانے کے لئے پالیسی ترجیحات کا خاکہ پیش کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے اقتصادی رفتار کو مضبوط بنانے، اندرونی طلب میں اضافہ کرنے اور مستحکم ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پالیسی ترجیحات کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ وانگ چھانگ لین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ میکرو پالیسیوں کا مربوط پیکیج متعارف کرایا جائے گا جبکہ حالات کے مطابق مزید بروقت اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

وانگ کے مطابق حکومت موثر اندرونی طلب کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرے گی، 2026 سے 2030 تک کے لئے ایکشن پلان تیار کرے گی اور اہم منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

ملک تکنیکی جدت کو فروغ دینے، ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز کرنے، "اے آئی پلس” اقدام کو آگے بڑھانے اور سمارٹ معیشت کی نئی اشکال کو فروغ دینے کی کوششیں بھی بڑھائے گا۔ خدمات کے شعبے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

حکام نے روزگار کو مستحکم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لئے مضبوط حمایت کا وعدہ کیا، جس میں ملازمتوں کا تحفظ، کام کے معیار میں بہتری اور شہری و دیہی آبادی کے لئے آمدنی میں اضافے کے منصوبے شامل ہیں۔ کمزور طبقات کے لئے سماجی تحفظ کے نظام کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں