ہومانٹرنیشنلنیویارک، اسرائیل کو اسلحہ فروخت و ایران کیخلاف مظاہرہ، 100 افراد گرفتار

نیویارک، اسرائیل کو اسلحہ فروخت و ایران کیخلاف مظاہرہ، 100 افراد گرفتار

امریکہ کے شہر نیویارک میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت اور ایران جنگ کیخلاف ہونیوالے مظاہرے کے دوران پولیس نے 100 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے مین ہیٹن میں ٹریفک بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرے کی قیادت تنظیم جیوئش وائس فار پیس کر رہی تھی جس کے مطابق گرفتار ہونیوالوں میں معروف شخصیت و اداکارہ اور نیویارک سٹی کونسل کی رکن بھی شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے ابتداء میں سینیٹ کے ڈیموکریٹک رہنماء چک شومر اور سینیٹر کرسٹن گیلی برانڈ کے مین ہیٹن دفاتر میں دھرنا دینے کی کوشش کی۔

کا موقف تھا کہ یہ رہنماء لبنان میں اسرائیلی حملوں اور ایران کیخلاف امریکی پالیسیوں میں معاونت کر رہے ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے عمارت میں داخلے سے روکنے کے بعد مظاہرین نے باہر سڑک پر ٹریفک روک دی اور عوام کو ”فنڈزدوبم نہیں” کے نعرے لگائے، بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لیکر بسوں کے ذریعے منتقل کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں